پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبے کے دیگر اقدامات کے تحت:
صوبائی کابینہ اراکین اپنی 15 دنوں کی تنخواہیں متاثرین کے لیے دیں گے۔صوبائی اسمبلی کے ارکان اپنی 7 دنوں کی تنخواہیں عطیہ کریں گے۔اسکیل 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین دو دن، جبکہ اسکیل 1 سے 16 کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔وزیر اعلیٰ نے عطیات کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پی ڈی ایم اے میں خصوصی اکاؤنٹ کھانے اور فنڈ کے ہر پہلو کی عوامی اطلاع دینے کا بھی اعلان کیا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان ہماری خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں سب کو دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔