لاہور: سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے کیمپس میں سے 6 بند، 90 فیصد متاثرین گھروں کو واپس

لاہور: سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے کیمپس میں سے 6 بند، 90 فیصد متاثرین گھروں کو واپس

لاہور میں حالیہ سیلاب کے دوران قائم کیے گئے ریلیف کیمپس میں سے 6 کیمپس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ تقریباً 90 فیصد متاثرین کو ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

سیلاب کے دوران 5 ہزار سے زائد افراد مختلف کیمپس میں ٹھہرائے گئے تھے، جن میں شاہدرہ، شفیق آباد، ریٹی گن روڈ، مانگا، شاہ پور، مراکہ اور چوہنگ شامل تھے۔

محکمہ ریلیف کے مطابق متاثرین کے لیے رہائش، خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات پر 20 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے:

9 کروڑ روپے تین وقت کے کھانے پر
ڈیڑھ کروڑ روپے بستروں، کمبل، تکیے اور میٹرس کی خریداری پر
70 لاکھ روپے بچوں کے دودھ، ڈائپرز اور صابن پر
چوہنگ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ ابھی بھی فعال ہے، جہاں 500 افراد رہائش پذیر ہیں، خصوصاً تھیم پارک کے متاثرین کو یہاں منتقل کیا گیا ہے۔تھیم پارک سے پانی کا مکمل نکاس ہونے کے بعد، چوہنگ کیمپ کے رہائشیوں کو بھی رخصت کیا جائے گا۔