ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 24 اگست کو ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں، جس کے مطابق ربیع الاول کا آغاز 25 اگست بروز پیر متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چاند دیکھنے کے اچھے امکانات ہیں، اور چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی۔ 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مطلع زیادہ تر صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ 24 اگست کو چاند کی عمر 32 گھنٹے اور 17 منٹ ہوگی، اور غروب آفتاب کے بعد چاند افق پر 44 منٹ تک موجود رہے گا۔ چاند دیکھنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے، جو اس سال 24 اگست کے لیے پورا ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کریں اور موسمی حالات کا خیال رکھیں۔