سپارکو کی پیش گوئی: ربیع الاول کا چاند 24 اگست کی شام نظر آنے کا امکان

سپارکو کی پیش گوئی: ربیع الاول کا چاند 24 اگست کی شام نظر آنے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان ایٹمی توانائی کی تنظیم سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے۔ نئے چاند کی عمر 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔

چاند دیکھنے کی تفصیلات:

ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا۔موسم صاف ہونے کی صورت میں 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔سپارکو کے مطابق، اگر چاند وقت پر نظر آ گیا تو ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی۔