سپارکو کی پیشن گوئی: ربیع الاول کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟

سپارکو کی پیشن گوئی: ربیع الاول کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟

سپارکو کے مطابق، ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان 14 اگست کو ہے، جس کے بعد یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ مقرر ہونے کا اندازہ ہے۔

فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق، چاند 12 اگست کو شام 10 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہوگا، اور 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی۔ تاہم، 13 اگست کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ چاند کی رویت کے لیے ضروری شرائط پورے نہیں ہو رہیں۔پاکستان کی ساحلی پٹی پر غروب آفتاب اور ماہِ چاند کے غروب کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ ہوگا۔ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق، 13 اگست کو چاند کی رویت کا امکان نہیں ہے، اس لیے اگر 15 اگست کو یکم ربیع الاول منائی جائے گی تو ماہ صفر بھی مکمل ہو جائے گا۔یاد رہے کہ ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں اور ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر کرے گی۔