پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک میں رمضان کا چاند 28 فروری 2025 کو پیدا ہوگا، جبکہ یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اس حساب سے پہلا روزہ 2 مارچ 2025 (اتوار) کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
نیا چاند 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا۔
یکم مارچ کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوسکتا ہے۔
عالمی پیشگوئی
عالمی ماہرین فلکیات نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں 28 فروری کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو وہاں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔پاکستان میں چاند کی رویت کے حتمی اعلان کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں فلکیاتی ڈیٹا اور مشاہدات کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔