سعودی عرب:معاون وزیر دفاع سمیت تین اعلیٰ عہدیدارفارغ

ریاض(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا،ڈاکٹرغسان بن عبدالرحمن الشبل کو کونسل آف منسٹرز جنرل سیکرٹریٹ کے مشیر کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا۔ جنرل آرگنائزیشن فار ملٹری انڈسٹریز کے چیئرمین محمد بن حمد الماضی کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔