وزیرِ تجارت جام کمال خان اور سعودی معاون وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کے درمیان ملاقات

 ،  دونوں ممالک نے تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور سعودی معاون وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں  رہنماؤں نے سرمایہ کاری پر مبنی شراکت داری ماڈل کے تحت اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، وسطی ایشیا، افریقہ اور آسیان کی منڈیوں تک مشترکہ رسائی کے امکانات پر جامع گفتگو کی گئی، جس سے دونوں ممالک کو عالمی منڈیوں میں اپنا حصہ بڑھانے کا موقع ملے گا۔پاکستان کی پیداواری صلاحیت اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری و مارکیٹ رسائی کو یکجا کرنے پر زور دیا گیا تاکہ دونوں ممالک کو زرعی شعبے، خاص طور پر چاول، چارہ اور گوشت کی برآمدات میں فائدہ ہو