دکانداروں کی من مانیاں، شہری خوار

 چکن 700،لہسن 740،سیب 450 تک فروخت کئی مقامات پر دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ ہی آویزاں نہیں کی 
 لاہور( خصوصی رپورٹ)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی سرکاری مشینری موثر کریک ڈا ئون نہ کر سکی جس کی وجہ سے شہر کی اوپن مارکیٹوں خصوصاًگلی محلے کی سطح پر دکانداروں نے پھل اور سبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ، کیرج شاپ ، جی ٹی روڈ ، گڑھی شاہو ، باغبانپورہ ،راوی روڈ ،دھرمپورہ ،مزنگ ،اسلامپورہ سمیت کئی مقامات پر دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 50روپے مقرر کی گئی تاہم پوش علاقوں سمیت مختلف مقامات پر 70سے80روپے کلو فروخت ہوا ، پیاز درجہ اول50کے بجائے70، ٹماٹر درجہ اول60کے بجائے80، لہسن دیسی نیا250کے بجائے360سے 380، لہسن چائنہ600کے بجائے700 سے 740، ادرک 420کے بجائے460سے480، کھیرا فارمی40کے بجائے60،میتھی50کے بجائے65سے70، بند گوبھی40کے بجائے60،پھول گوبھی30کے بجائے50،شملہ مرچ65کے بجائے 100سے 120، مٹر110کے بجائے 140سے150، سبز مرچ110کے بجائے150، پالک فارمی40کے بجائے50، کچنار 330کے بجائے380سے400 ، گاجر دیسی30کے بجائے40 ،لیموں چائنہ 110کے بجائے 280سے 300روپے کلو تک فروخت کئیگئے۔ سیب ایرانی درجہ اول کی قیمت سرکاری نرخنامے میں290 روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر 430سے450 روپے کلو تک فروخت ہوئے، سیب کا لا کولو پہاڑی درجہ اول325کے بجائے450سے500، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول190کے بجائے250سے270، سیب سفید درجہ اول170کے بجائے200سے220، ،امرود درجہ اول220کے بجائے 250، لوکاٹ 300،خربوزہ درجہ اول140کے بجائے200، پپیتا250 کے بجائے280سے 300، سٹرابری درجہ اول210کے بجائے280، کھجور ایرانی460کے بجائے550سے560روپے کلو فروخت کی گئی۔ کیلا درجہ اول درجن260کے بجائے340سے350تک بیچا گیا۔ دوسری جانب حکومت کے زیر انتظام بازاروں میں پھل اور سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت ہوئے۔ کئی مقامات پر معیار جبکہ بعض مقامات پر پھل اور سبزیاں دوپہر سے پہلے ختم ہونے کی شکایات رہیں۔دوسری طرف سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پرفی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سے262روپے پر رہی۔ دکانداروں نے مہنگے داموں خریداری کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کے برعکس فروخت جاری رکھی۔ مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے 595روپے کے بجائے 700سے 730روپے کلو تک فروخت کیا جاتا رہا۔