81 لاکھ ٹریفک چالان، 5ارب جرمانہ

 22 ہزار 360 گاڑیاں بند ،کم عمر ڈرائیورز، اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کے خلاف کریک ڈا ئون تیز کرنے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 54 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 81 لاکھ 14 ہزار سے زائد چالان کیے گئے جبکہ 5 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 52 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 22 ہزار 360 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں اور 234 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کر لیے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں۔ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا ئون میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز میں شہریوں کو جدید ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لیے بھی م ئوثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔