ای چالان،1.5ارب وصولی کاہدف

ای چالان کی مد میں رواں سال کی نسبت 52 کروڑ اضافی وصول کرنا ہونگے، تخمینہ پولیس کو جاری کردیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)ای چالان کی مد میں رواں سال کی نسبت 52 کروڑ اضافی وصول کرنا ہونگیاگلے مالی سال کیلئے95 کروڑ سے بڑھا کر1ارب 47 کروڑ کا ہدف دیاگیا ہے ذرائع دستاویزات کے مطابق پی ایچ پی کو اگلے مالی سال میں ڈیڑھ ارب کے ای چالانز کا ہدف دیا گیا، ٹریفک فائنز کی مد میں 11ارب 20 کروڑ وصول کرنا ہونگیڈرائیونگ لائسنسز فیس کی مد میں 14ارب 50کروڑ کا ہدف دیا گیا، پولیس کو ساڑھے 30 ارب کی وصولیاں کرکے خزانے میں جمع کروانا ہونگی، اگلے مالی سال کے بجٹ میں تخمینہ ہدف پولیس کو جاری کردیا گیا۔