آزاد کشمیر کیلئے 5ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کو بڑا ترقیاتی پیکج دینے اور ایل او سی متاثرین، دانش اسکولز اور بجلی منصوبوں پر بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت آزاد کشمیر کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی ترقیاتی پیکج میں دانش اسکولز، لائن آف کنٹرول متاثرین کی بحالی اور بجلی کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ خصوصی پیکج کے تحت آزاد کشمیر میں تعلیم، توانائی اور انفراسٹرکچر کے میگا منصوبے تجویز میں شامل کیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 53 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے میگا ترقیاتی پیکج کی منظوری کی تجویز دی ہے، وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں اہم ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ترقیاتی پیکج میں آزاد کشمیر بلاک الاونس کے لیے 32 ارب روپے مختص کرنے اورجاگراں فیز ٹو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔