’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘سکیم کے لئے 5ارب روپے جاری

محکمہ خزانہ نے پیف کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کا بجٹ بھی جاری کر دیا
لاہور (خصوصی رپورٹ )محکمہ خزانہ پنجاب نے‘‘اپنی چھت، اپنا گھر’’سکیم کے لئے 5ارب روپے جاری کر دئیے۔اس کے ساتھ پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن (پیف)کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کے لئے 3ارب روپے کا بجٹ جاری کیا گیا ، یہ بجٹ اگلے تین ماہ کے لئے مختص کیا گیا ہے تاکہ پیف کے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کی جا سکیں۔ محکمہ خزانہ نے اس تمام بجٹ کو آن لائن کر دیا تاکہ متعلقہ اداروں اور عوام کو اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔