صوبہ میں ایک ارب 77کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں، پانچ سالہ آڈٹ کی رپورٹ
کوئٹہ(آئی این پی )محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیکل سٹور ڈپو کی 5سالہ آڈٹ رپوٹ میں 5ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطاقب آڈٹ رپورٹ 2017-2022کے دورانیہ پر مشتمل ہے جس کے مطابق بلوچستان میں ایک ارب 77کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں اور 31کروڑ سے زائد کے گورنمنٹ ٹیکسز وصول ہی نہیں کیے گئے جب کہ 19کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کیے بغیر 25کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔