لاہور(کرائم رپورٹر )سوشل میڈیا سٹار اور ٹک ٹاکر امشا رحمن کی جعلی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔امشا رحمن کی مبینہ قابل اعتراض ویڈیوز نومبر 2024 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ڈی ایکٹو کردیے تھے۔ وائرل ہونے والی مبینہ نامناسب ویڈیوز میں امشا رحمن کو نوجوان لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا تھا۔اب اداکارہ نے بتایا ہے کہ ان کی جعلی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔