حسین گل اور علی حسن فائرنگ کے بعد ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے تھے۔ دونوں پکڑے گئے ، زخمی صابر ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے ایریا میں فائرنگ سے راہگیر رکشہ ڈرائیور جاں بحق اور جھگڑا کرنے والے صابر کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیاشاہدرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسین گل اور علی حسن شامل ہیں ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گئے تھے ملزمان کی فائرنگ سے صابر اور ایک راہگیر رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا تھا جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ہسپتال میں رکشہ ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،ایس پی سٹی نے بروقت ریسپانس اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے