غازی آباد(خصوصی رپورٹ )ڈاکو ئوں نے فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیور کو زخمی کر دیا۔رکشہ ڈرائیور شہباز سواریوں کی تلاش میں جا رہا تھا کہ نواحی گا ئوں101/12-L ٹینڈر کے قریب مسلح ڈاکو ئوں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا ، شہباز نے معاملہ بھانپ کر رکشے کی رفتار بڑھا دی ،جس پر ڈاکو ئوں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی رکشہ ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔