باٹا پور: نہ رکنے پر فائرنگ،رکشہ ڈرائیور زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے جلو موڑ کے قریب رکشہ نہ روکنے پر 2 نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ،زخمی غلام مرتضیٰ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔