پنکھے سے کرنٹ لگ گیا ، سنی مارا گیا ، دکان پر لگی آگ پر قابوپالیا گیا ، بیسمنٹ سے لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)کرنٹ، آتشزد گی ،2افراد ہلاک ہو گئے گلبرگ میں7 اپ پھاٹک کے قریب ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق وارثین کے مطابق سنی کو کرنٹ پنکھے سے لگاریسکیو اہلکار جب جائے حادثہ پہنچے تو شخص پہلے ہی دم توڑ چکا تھالاش کی شناخت سنی ولد انور مسیح معلوم ہوئی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردیماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر شاپ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے حادثہ میں 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو بیسمنٹ سے ایک شخص کی لاش ملی فائر کنٹرول ہے آپریشن مکمل ہے40 سالہ عادل رسول حادثہ میں جاں بحق ہوا لاش کو جناح ہاسپٹل سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی