رواں سال 22630 بجلی چور پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر بجلی چوری کے ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق نیپولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی بجلی چوری کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ باٹا پور میں بجلی چوری کا مقدمہ درج تھاملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی رواں سال کے دوران بجلی چوری کے 16513 مقدمات میں 22630 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے