اورنگی ٹاؤن: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی دوران علاج جاں بحق

اورنگی ٹاؤن: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی دوران علاج جاں بحق

اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے نوجوان مجاہد خان (17 سال) پر فائرنگ کی۔

 حملہ فاروق اعظم مسجد کے قریب ہوا، جس کے بعد نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔مجاہد خان کو فوری طور پر پراسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن چند گھنٹوں کی کشمکش کے بعد وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ نوجوان اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی کا رہائشی تھا اور یہ واقعہ ممکنہ طور پر اس کے گھر کے باہر پیش آیا۔ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن خمیسوخان کے مطابق، پولیس کو اطلاع صبح دی گئی جب نوجوان پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔ پولیس نے نوجوان کے اہلخانہ سے بیان قلمبند کرنے کی کوشش کی، لیکن اہلخانہ نے ابتدا میں منع کر دیا اور کہا کہ وہ نماز جنازہ اور تدفین کے بعد پولیس سے رابطہ کریں گے۔اب پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ زخمی نوجوان کے اہلخانہ نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔