بھارت کو عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا امریکی کمپنیوں کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے:امریکا

بھارت کو عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا امریکی کمپنیوں کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے:امریکا

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر نیوارو نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کے لیے بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

 نیوارو نے یہ بات اپنے مضمون میں ’فنانشل ٹائمز‘ میں کہی، جس میں انہوں نے بھارت کی روسی خام تیل کی خریداری پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی روس سے خام تیل کی خریداری ماسکو کو یوکرین جنگ میں مالی مدد فراہم کر رہی ہے اور بھارت کو یہ سلسلہ بند کرنا ہوگا۔ نیوارو نے مزید کہا کہ بھارت اب روس اور چین دونوں کے قریب ہو رہا ہے، اور اگر بھارت چاہتا ہے کہ اسے امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر سمجھا جائے تو اسے اس کے مطابق برتاؤ کرنا ہوگا۔

نیوارو نے خبردار کیا کہ امریکی کمپنیوں کے لیے بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا ایک خطرناک اقدام ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے بھارت کو تنبیہ کی تھی کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائے جا سکتے ہیں۔ امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا نے جو اضافی 25 فیصد ٹیرف بھارت پر لگایا ہے، اسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔