اسرائیل کے لبنان پر حملے علاقائی امن کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں:ترک صدر

اسرائیل کے لبنان پر حملے علاقائی امن کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں:ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے لبنان پر جاری حملوں کو علاقائی امن کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے مواقع ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور دیگر فریقین کے درمیان جنگ بندی سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق ترکیہ اس وقت ایران جنگ بندی میں توسیع، خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امریکا-ایران مذاکرات کے تسلسل کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ترک صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مسائل کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں اور اس سے خطے میں استحکام آئے گا۔

دوسری جانب صدر مسعود پزشکیان نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا سرینڈر پر مجبور کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ماہرین کے مطابق ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود سفارتی کوششیں جاری ہیں اور عالمی قوتیں تنازع کے پرامن حل کی جانب پیش رفت چاہتی ہیں۔