ایکسپریس وے پر بائیکرز کی آمنے سامنے ٹکر، ہولناک ویڈیو وائرل

ایکسپریس وے پر بائیکرز کی آمنے سامنے ٹکر، ہولناک ویڈیو وائرل

غازی آباد (بھارت): بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ایک دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو بائیک سوار ہلاک ہوگئے۔

 یہ حادثہ ایکسپریس وے پر تیز رفتاری اور اسٹنٹ کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بائیک سوار اپنی موٹر سائیکل کو کھڑی پوزیشن میں چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹس کر رہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سے اس کی ٹکر ہوگئی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بائیکرز کس شدت سے آمنے سامنے ٹکرائے اور موقع پر ہی گر پڑے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

 لاشوں کو ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں بائیک سوار بغیر کسی حفاظتی سامان کے ایکسپریس وے پر خطرناک کرتب دکھا رہے تھے، جس کی وجہ سے یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور شہریوں نے نوجوانوں کو احتیاط برتنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔