امریکا اور چین آمنے سامنے، ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکا اور چین آمنے سامنے، ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: ٹیرف کے معاملے پر امریکا اور چین آمنے سامنے آ گئے ہیں، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ایک بار پھر دھمکی دے دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے 8 اپریل تک اضافے کو واپس نہ لیا تو امریکا 9 اپریل سے چین پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ میں پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف اضافی ٹیرف عائد کرے گا، اسے فوری طور پر زیادہ اور سخت امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات جو انہوں نے خود رابطہ کر کے شروع کیے تھے، ختم کر دیے جائیں گے، جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکی ٹیرف کے جواب میں چین نے نہ صرف امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا ہے بلکہ چینی وزارت تجارت نے 11 امریکی کمپنیوں کو "غیر معتبر اداروں" کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ چین میں کاروبار نہیں کر سکیں گی۔