بحیرہ جنوبی چین میں چین اور فلپائن کے اہلکار آمنے سامنے، جھڑپ کی ویڈیوز وائرل

بحیرہ جنوبی چین میں چین اور فلپائن کے اہلکار آمنے سامنے، جھڑپ کی ویڈیوز وائرل

بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے سیکنڈ تھامس شول کے قریب چین اور فلپائن کے فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے بعد کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جبکہ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

فلپائن کا الزام ہے کہ چینی کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے اس کے فوجیوں پر حملہ کیا، جس میں ایک اہلکار زخمی اور ایک ربڑ بوٹ کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب چین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے اور انہوں نے صرف اپنے سمندری حقوق کے تحفظ کے لیے کارروائی کی۔ماہرین کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں پیش آنے والا یہ تازہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے، جہاں سمندری حدود کے تنازع پر چین، فلپائن اور دیگر ممالک کے درمیان اختلافات بدستور برقرار ہیں۔