ڈکیتیاں مانگامنڈی، باغبانپورہ، شاہدرہ، گوالمنڈی ، بھاٹی میں ہوئیں
گارڈن ٹائون ، مزنگ سے گاڑیاں؛ رنگ محل ،ساندہ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے سوا 6لاکھ روپے کی نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ چور مختلف علاقوں سے 2گاڑیاں، موٹرسائیکلیں لے اڑے۔ مانگامنڈی میں عفیف سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں کاشف سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں اجمل سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں عمار سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں مشتاق سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا گیا۔ گارڈن ٹائون اور مزنگ سے گاڑیاں جبکہ رنگ محل ،نشترکالونی اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔