ٹرک کی ٹکر، اونٹ گاڑی پر سوار بچہ جاں بحق

حادثہ پاکپتن روڈ پر ہوا، ایک شخص زخمی ، 7سالہ نعیم موقع پر دم توڑ گیا 
 اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پاکپتن روڈپر مزدا ٹرک کی اونٹ گاڑی کو ٹکر،سے اونٹ گاڑی پر سوار بچہ جاں بحق ، ایک شخص زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ مزدا ٹرک کی ٹکر سے 7 سالہ بچہ محمد نعیم موقع پر چل بسا۔جبکہ ایک شہری محمدطاہر زخمی ہوا۔ اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی۔ریسکیو اہلکاروں نیزخمی شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جبکہ نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔