عدنان بیوی اور 6ماہ کے بچے سمیت جا رہا تھا تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، قانونی کارروائی کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی پل میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو روند ڈالاجس کے نتیجے میں ماں اور چھ ماہ کا شیر خوار بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیاپولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 23 سالہ ارم اور اس کے چھ ماہ کے بیٹے عمر کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کے وقت عدنان اپنی بیوی ارم اور بیٹے عمر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بتی چوک کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاجائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔