قصور(خصوصی رپورٹ) سرائے مغل کے نواح میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 11سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، جبکہ اْس کے والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے، تفصیل کے مطابق سندھو کلاں کا رہائشی عبدالرزاق اپنی بیوی نازیہ بی بی اور 11سالہ بیٹی ولائکہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بلوکی کے قریب جارہاتھا کہ ٹرک کے ساتھ ٹکر ہوجانے کے نتیجہ میں 11سالہ ولائکہ موقع پر ہی دم توڑگئی، عبدالرزاق اور اْس کی بیوی شدید زخمی ہوگئے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔