چیچہ وطنی:ٹرک کی ٹکر سے8 سالہ بچہ جاں بحق

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ نیشنل ہائی وے پر گلشن حرمت ٹائون کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے 8 سالہ بچے کو روند ڈالا ، جس سے بچہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔