لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقہ میں نوجوان شہری کو خنجر کے وار کر کے قتل کرنے والا مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا گیا پولیس کے مطابقڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھاایس پی سٹی انویسٹی گیشن فرحت عباس کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ بادامی باغ علی رضا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم امیر اللہ عرف میرو کو گرفتار کر لیاملزم نے لین دین کے معاملے پر شہری ابراہیم خان کو خنجر کے وار کرکے بیدردی سیقتل کر دیا تھا،انچارج انویسٹی گیشن بادامی باغ کے مطابق ملزم قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھاملزم امیر اللہ عرف میرو کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن فرحت عباس کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے