زہریلا کھانا کھانے سے بچہ ہلاک ، ملزم پکڑا گیا

 ریحان نے بچوں کو نشہ آور گولیاں زیادہ مقدار میں کھلا دیں 
11سالہ ایان چل بسا ،ایمن اور اذان ہسپتال میں زیر علاج 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ تھانہ سبزہ زار کی حدود میں زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچوں کی طبیعت ناساز اور بعد از ایک بچے کی موت کا معمہ حل کرکے ملزم ریحان کو گرفتار کر لیا والدہ صائمہ نے اڑھائی سال سے ریحان نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات بنا رکھے تھے جبکہ بچوں کے والد صدیق کی 8 سال قبل وفات ہو گئی تھی وقوعہ کے دن صائمہ صبح 10 بجے ملازمت پر چلی گئی اور بچے گھر پر اکیلے تھیموقع دیکھ کر ملزم ریحان نے گھر آ کر بچوں کو مختلف قسم کی نیند نشہ آور گولیاں زیادہ مقدار میں کھلا دی جس سے بچوں کی طبیعت غیر ہو گئی اور وہ نڈھال ہو گئے بچوں کے ماموں اور نانی نے ان کو ہسپتال شفٹ کیا لیکن 11 سالہ آیان جانبر نہ ہو سکاجبکہ باقی دونوں بچے ایمن بعمر 13 سال اذان بعمر 9 سال ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ملزم ریحان نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کو زیادہ مقدار میں نشہ آور گولیاں کھلانے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ یہ گولیاں مختلف میڈیکل سٹور سے بغیر ڈاکٹری نسخے کے اپنے مذموم مقاصد کے لئے خریدی تھیں۔