زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی،بیٹا ہلاک

27 ای بی میں مرغیوں کے پنجے کھانے سے خاندان کے6 افراد کی حالت بگڑ گئی رمضان، سکینہ ،علی عثمان دم توڑ گئے 
عارفوالا(خصوصی رپورٹ)زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی،میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔نواحی گا ئوں 27 ای بی پکا احاطہ میں رمضان حشمت کے گھر تمام افراد نے مرغیوں کے پنجے پکا کر کھائیجس سے گھر والوں کی حالت بگڑ گئی، انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں رمضان اسکی اہلیہ سکینہ بی بی اور اسکا 13 سالہ بیٹا علی عثمان دم توڑ گئیجبکہ تین بہن بھائیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہسپتال میں 18 سالہ علی عمران، 8 سالہ ماہم اور 15 سالہ علی عرفان کو طبی امداد فراہم کردی گئی، ہسپتال ذرائع بچوں کے خون کے نمونے جات حاصل کر لئے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عثمان شاہ کاکہناہے کہ خون کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال کئے جا رہے ہیں جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔