لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہے نولکھا میں موبائل سنیچنگ کی واردات کرنیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے۔ڈولفن نے دوران سنیپ چیکنگ کنٹرول پر اناؤنس کیے گئے حلیہ جات کے مطابق ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان فرارہونے کی کوشش کی تعاقب کے بعد1 ملزم کوگرفتار کرلیا جبکہ ساتھی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیاملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 2 موبائل فون برآمد کر لئے گئیملزم رضوان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نولکھا کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے