عمران خان کا بھانجا شاہ ریز 9مئی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ، زمان پارک سے پکڑا گیا

علیمہ خان  بیٹا گرفتار، آج عدالت پیشی
سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کچن کے راستے  داخل ہوئے، بیٹا  اہلیہ اوروالد کے ہمراہ  بالائی منزل پر موجود تھا، ڈرائیورز کو بھی ہراساں کیا: علیمہ خان ، گاریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں:ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس نے9مئی کے مقدمات کے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ملزم شاہ ریز 9 مئی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھاملزم کو آج کورٹ میں پیش کیا جائے گاذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے  شاہ ریز کو مبینہ طور پر ان کے گھر زمان پارک سے اٹھا لیا گیا ہے ،سول کپڑوں میں ملبوس افراد عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو ان کے گھر زمان پارک سے اٹھا کر لے گئے ہیں۔زمان پارک میں شاہ ریز کا گھر سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر سے ملحقہ ہے۔عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بیٹے شاہ ریز کو لاہور میں میرے گھر سے اغواء کیا گیاہے۔سادہ کپڑوں میں ملبوس چار مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے۔میرا بیٹا شاہ ریز اپنی بیوی اور والد کے ہمراہ گھر کی بالائی منزل پر موجود تھا۔ مسلح افراد نے گھر میں ڈرائیورز کو بھی ہراساں کیا۔پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خان کی لاہور کی رہائش گاہ پر سادہ لباس میں افراد حملہ آور ہوئے۔انہوں نیاہلخانہ کو ہراساں کیا،گھر کے ملازمین کو مارا پیٹا اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو اغواء کرکے لے گئے ہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزم کو آج کورٹ میں پیش کیا جائے گاریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔