لاہور میں چینی کی قلت برقرار، سپلائی میں مبینہ گھپلے

ہول سیل ڈیلرز کی جانب سے من پسندافرادکوچینی فروخت کی جارہی ہے
 علامہ اقبال ٹائون، اچھرہ اور شادمان کی بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب ہی نہیں
 لاہور (آئی این پی )لاہور میں چینی کی قلت برقرارہے، گنجان آباد علاقوں میں چینی کی فروخت بندہونے کے باعث شہری ایک کلو چینی کو بھی ترسنے لگے۔ دوکانوں کے باہر سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت کے بورڈ آویزاں ہیں لیکن چینی اندر دستیاب ہی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی کی سپلائی میں مبینہ گھپلے بھی سامنے آئے ہیں،ہول سیل ڈیلرز کی جانب سے من پسندافرادکوچینی فروخت کی جارہی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چھوٹیدکاندارکوچینی نہیں دی جارہی۔ یہ بھی پڑھیں:مزید کلاوڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیالاہور کے علاقوں علامہ اقبال ٹائون، اچھرہ اور شادمان کی بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب ہی نہیں ہے جبکہ دکانوں کے باہرسرکاری ریٹ پرچینی کی فروخت کے بورڈآویزاں ہیں۔