ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی عام آدمی کا حق ہے، استحصال کی اجازت نہیں دینگے مریم نواز

 ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ سرکاری کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی  کرے:وزیراعلی کی ہدایت‘جاپان پہنچ گئیں
لاہور(خصوصی رپو رٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ڈیزل کے نرخ کم ہونے پر کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ضلعی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔مریم نوازشریف نے کمی کے بعد ترمیم شدہ کرایوں کا ٹیرف نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو سرکاری کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا  ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی عام آدمی کا حق ہے، استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔