محنت کر رہے ہیں ‘مہنگائی میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے وزیرخزانہ

 وسائل کی بہتری کیلئے 14 فیصد ڈی جی پی ٹیکس پر جانے کی ضرورت ہے،76 سال سے سب اچھا کے بیانات سے  نکلنا ہو گا 
نان فائلر  آنے والوں دنوں میں مزید شکنجے میں آئیں گے ،  بزنس کمیونٹی کی مدد سے ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے:سیالکوٹ میں  خطاب 
  سیالکوٹ(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے ہم محنت کر رہے ہیں مہنگائی میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے،،76 سالوں سے سب اچھے کے بیانات سے ہمیں نکلنا ہو گا ،نان فائلر آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید شکنجے میں آئیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں  ایوان صنعت و تجارت میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پالیسی ریٹ میں کمی بزنس کمیونٹی کو اتنا متاثر نہیں کرتا ،کچھ مسائل ہیں جو حل طلب ہیں ، ہم محنت کر رہے ہیں مہنگائی میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے، بزنس کمیونٹی کی مدد سے ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں وسائل کی بہتری کے لئے 14 فیصد ڈی جی پی ٹیکس پر جانے کی ضرورت ہے ، روڈ ٹو مارکیٹ میں معاشی استحکام کے لئے ٹیکس کی ادائیگی کاروبار اور ملک کو مستحکم کر سکتا ہے، 76 سالوں سے سب اچھے کے بیانات سے ہمیں نکلنا ہو گا ،بجٹ سے قبل آپ اپنے پروپوزل دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں سے مشاورت سے بجٹ میں تجاویز پیش کریں گے، اس سلسلے میں ہم خود آپ کے پاس آئیں گے