سیاسی جماعتیں مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں:چیئرمین سینیٹ

 ملکی خود مختاری اور سلامتی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا:یوسف رضا گیلانی  کا سیمینار سے خطاب

لاہور(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا فروغ ضروری ہے۔صوبائی دارالحکومت میں سیمینارسیخطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا امریکی صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ دنیا امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے، امن کا قیام پائیدارترقی اورخوشحالی کے لیے ناگزیرہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان گفت وشنید انتہائی ضروری ہے۔ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا، ملکی خود مختاری اور سلامتی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، بھارت ایک انتہا پسند ریاست ہے، بھارت خطے کا امن اوراستحکام خراب کرنا چاہتا ہے۔