واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے، امریکی وفد کا دورہ نئی دہلی اب نہیں ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ 25 سے 29 اگست تک امریکی تجارتی وفد کا دورہ طے تھا، جس میں دو طرفہ تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت ہونا تھی، تاہم واشنگٹن کی جانب سے دورہ آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے روس سے تیل کی خریداری پر امریکہ اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اس فیصلے کا سبب بنی۔