اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ ، ایران مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان نے انتظامات شروع کر دیئے۔ذرائع کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پہلے والے مقام پر ہی ہو گا۔امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں ہونے کا گرین سگنل دیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان نے ایران- امریکہ مذاکرات کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں ، ایران، امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پہلے والے مقام پر ہی ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کرے گا۔وفود کے لیے پہلے کی طرح ہی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔پاکستان ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی بھرپور کوشش کرے گا، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں اسلام آباد معاہدے پہ دستخط ہوں گے۔