ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، 14خوراج ہلاک‘، ضلع خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک کردئیے گئے
بلوچستان میں بدنام زمانہ دہشتگردمیراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالے‘،بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی حکام کے حوالے کر دیا
پشاور‘کوئٹہ (آئی این پی‘آن لائن ) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں 24 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اور 5 فروری کو خیبرپختونخوا میں 2 الگ جھڑپیں ہوئیں جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج ہلاک کر دئیے گئے۔ ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن کیا، ضلع خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج ہلاک کردئیے گئے۔دریں اثناء بلوچستان میں بدنام زمانہ دہشت گرد میراک خان چکرانی نے اپنے پچیس ساتھیوں سمیت ریاست پاکستان کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیے۔ سرنڈر کرنے والا گروہ ماضی میں ڈکیتی، بھتہ خوری اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرنڈر کرنے والے عناصر نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی حکام کے حوالے کیا