خضدار میں 3.9 شدت کا زلزلہ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

خضدار میں 3.9 شدت کا زلزلہ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

خضدار (ویب ڈیسک):بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 18 کلومیٹر شمال میں تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دو روز قبل بھی زلزلہ
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 5.9 اور گہرائی 89 کلومیٹر تھی۔ اس زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا علاقہ بتایا گیا تھا۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ زلزلے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلند عمارتوں سے فوری باہر نکلیں۔