خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔