ڈیڑھ سالہ ارسلان کھیلتے ہوئے جانوروں کو پانی پلانے والے حوض میں گر گیا
8 سالہ ارسلان کے گلے میں چیونگم پھنسنے سے سانس رک گئی، موقع پر دم توڑ گیا
ظفروال( خصوصی رپورٹ) ایک بچہ ڈوب گیا،دوسرا چیونگم پھنسنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیل کے مطابق ظفروال کے نواحی گاوں آنچہ کلاں کے رہائشی محنت کش کا ڈیڑھ سال کا بچہ ارسلان کھیلتا ہوا حویلی میں چلا گیا اور وہاں جانوروں کو پانی پلانے والے حوض پر چڑھ گیا اور اس میں گر گیا،اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا مگر راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ غازی وال کالونی نارووال کا رہائشی 8سالہ ارسلان ولد صدام چیونگم چبا رہا تھا کہ دوران گفتگوچیونگم اس کے گلے میں پھنس گئی اور سانس رک جانے کے نتیجہ میں بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کا والد بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہے۔