چادر رکشے کے چین میں پھنسنے سے شہری جاں بحق

 شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) صفدر آباد کے نواحی علاقے ڈھاباں خورد کے قریب ایک شخص رکشے کے حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔موضع بٹرکارہائشی محمد بوٹا رکشے پر سوار ہو کر صفدر آباد سے اپنے گا ئوں جا رہا تھا کہ اس کی چادر رکشے کے چین میں پھنس گئی۔ نتیجتاً وہ نیچے گر گیا اور رکشہ اس کے اوپر سے گزر گیا۔ محمد بوٹا شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر فسٹ ایڈ دی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔