محنت کش موٹر سائیکل چین میں کپڑا پھنسنے سے جاں بحق

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے علاقہ19 ایس پی روڈ پر پھیری لگاکر کپڑا فروخت کرنے والا محنت کش موٹر سائیکل کے چین میں کپڑا پھنسنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کے شافٹ میں کپڑا پھنسنے سیدم توڑنے والے کی شناخت 40 سالہ محمد عابد کے نام سے ہوئی۔ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔