خاتون وکیل کے روسٹرم پر چیونگم چبا نے پر جسٹس خادم حسین سومرو کا سخت اظہار ناراضگی

اسلام آباد(آئی  این پی ) جسٹس خادم حسین سومرو  نے خاتون وکیل کے روسٹرم پر چیونگم چبانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  وکیل صاحبہ یہ ادارہ آپ ہی کا ہے، اس کا احترام کریں اور اسے اون  کریں۔  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک خاتون وکیل کو دورانِ سماعت روسٹرم پر کھڑے ہو کر چیونگم چبانا مہنگا پڑ گیا، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل کی سرزنش کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کے دوران خاتون وکیل کے غیر سنجیدہ رویے کا سخت نوٹس لیا۔