اسلام آباد ہائیکورٹ:خاتون وکیل کے چیونگم چبانے پر برہمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)کمرہ عدالت میں خاتون وکیل کو روسٹرم پر " چیونگم"چبانا مہنگا پڑ گیا، کیسز کی سماعت کے دوران خاتون وکیل کے چیونگم چبانے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور خاتون وکیل سے کہاکہ کیا آپ کے پاس ہائیکورٹ کا لائسنس ہے؟ روسٹرم پر کھڑے ہوکر چیونگم نہیں چباتے، ہم بھی چیونگم نہیں چبارہے اور نہ ہی چباتیتھے، وکیل صاحبہ یہ ادارہ آپ کا ہے اس کو اون کریں۔